دنیا کے مہنگے ترین مقابلے:گھڑدوڑ کی بجائے خواتین کے جلوے توجہ کا مرکز

دنیا کے مہنگے ترین مقابلے:گھڑدوڑ کی بجائے خواتین کے جلوے توجہ کا مرکز

ریاض : سعودی عرب میں ہر سال ہونے والے دنیا کے مہنگے اور بڑے گھر دوڑ مقابلے میں اس بار گھڑ دوڑ کے بجائے خواتین کے فیشن کو زیادہ توجہ حاصل رہی۔

سعودی عرب کے اخبار ’سعودی گزٹ‘ کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین گھر دوڑ ایونٹ کے مقابلے 20 سے 21 فروری تک جاری رہے اور مقابلے کے آخر میں حیران کن طور پر سعودی عرب کے گھوڑے نے امریکی گھوڑے کو شکست دے دی۔

’سعود کپ‘ کے نام سے ہونے والی اس گھڑ ریس میں سعودی عرب اور امریکا سمیت دیگر یورپی و خلیجی ممالک کے گھڑ سواروں نے مقابلے میں حصہ لیا۔ گھڑ ریس میں امریکی گھوڑے ’شارلٹن کو فیورٹ سمجھا جا رہا تھا اور خیال کیا جا رہا تھا کہ وہی فائنل جیتے گا، تاہم حیران کن طور پر اسے سعودی عرب کے گھوڑے نے شکست دے دی۔


’سعودی کپ‘ کے فائنل میں سعودیہ کے گھوڑے ’مشرف‘ نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کپ اپنے نام کیا، اس گھوڑے پر سعودیہ کے عدل الفیرودی سوار تھے۔ ’سعودی کپ‘ کا مقابلہ ریاض کے کنگ عبدالعزیز گراؤنڈ میں منعقد ہوا اور فائنل کے موقع پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ سرکاری عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔


مقابلے جیتنے والے گھڑ سوار کو سعودی ولی عہد نے 2 کروڑ ڈالر کی نقد رقم اور ایوارڈ سے نوازا۔تاہم دنیا کے مہنگے ترین گھڑ دوڑ مقابلے میں اس بار گھوڑوں کی ریس سے زیادہ عرب خواتین کے جلوے توجہ کا مرکز رہے اور خواتین نے بھی گھڑ ریس سے موقع اٹھاتے ہوئے نت نئے فیشن متعارف کرادیے۔


اسی حوالے سے عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ’سعودی کپ‘ کے موقع پر عرب کے روایتی انداز کے خواتین کے ملبوسات توجہ کا مرکز رہے۔’سعودی کپ‘ کے دوران متعدد خواتین فیشن ڈیزائنرز نے اپنی روایتی اور جدید ملبوسات پیش کیں اور فیشن ڈیزائنرز کی ملبوسات پہن کر گھڑ دوڑ کے مقابلوں میں آنے والی خواتین سب کی توجہ کا مرکز رہیں۔


اگرچہ اب سعودی عرب میں مرد و خواتین کے مشترکہ اسپورٹس، فیشن اور شوبز ایونٹس بھی ہوتے ہیں، تاہم پہلی بار سعودی کپ میں خواتین کی بہت بڑی تعداد نے نہ صرف شرکت کی بلکہ اس بار خواتین نے گھڑ ریس کے دوران فیشنی ملبوسات بھی متعارف کرائے۔
دو رزہ مقابلوں کے دوران ہی فیشن ڈیزائنرز نے اپنی ملبوسات پیش کیں اور پہلے روز ہندا سیرافی نے اپنی ملبوسات متعارف کرائیں اور وہ خود بھی اپنا لباس پہن کر جلوے بکھیرتی دکھائی دیں۔علاوہ ازیں مقابلوں کے دوران 29 سالہ ڈلما ملہاس بھی ملبوسات میں جلوے بکھیرتی دکھائی دیں جب کہ ہالا الحارثی اور دیگر خواتین بھی جدید و فیشن ایبل ملبوسات میں دکھائی دیں۔