وزیراعظم عمران خان استعفیٰ دینے کی بجائے اسمبلیاں توڑ دیں گے، اعتزاز احسن کا دعویٰ

11:51 AM, 22 Feb, 2021

اسلام آباد: اپوزیشن جماشت پیپلز پارٹی کے سینعر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا استعفیٰ دینے کی بجائے اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

یہ بات انہوں نے نجی ٹیلی وژن کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی جانب سے نامزد کردہ سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے اگر انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کرلی تو اس کے باوجود وزیراعظم عمران خان اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہونگے۔

بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اسمبلیوں میں بیٹھا ہوا کوئی بھی رکن نہیں چاہتا کہ اسمبلیاں ٹوٹیں لیکن اگر سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تو وزیراعظم اپنا استعفیٰ دینے کی بجائے اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہیں گے کہ وہ اسمبلیوں کو تحلیل کرکے دوبارہ نئے الیکشن کروائیں کیونکہ ان کا عوام کے سامنے یہ موقف ہوگا کہ ہماری جماعت تو احتساب کرنا چاہتی تھی لیکن ہماری راہ میں رکاوٹوں سے مسائل پیدا کئے گئے۔

مزیدخبریں