ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

01:20 PM, 22 Feb, 2020

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں اور پاکستان نے 2 دہائیوں تک دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑی، ملکی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک فوج ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا آپریشن ردالفساد کے 3 سال مکمل، آپریشن ردالفساد 22 فروری 2017 کو ملک بھر میں شروع ہوا، آپریشن دہشتگردی کیخلاف بلاتخصیص شروع کیا گیا، دہشتگردی سے سیاحت تک کے سفر میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں، جان و مال کی قربانیوں کے باعث کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

مزیدخبریں