نیو دہلی: بی جے پی کے رہنما راجہ سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا جنہوں نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے انہیں فوری طور پر ریاست تلنگانہ کے اعزازی سفیر کے منصب سے ہٹایا جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما نے ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ سے ثانیہ مرزا کو دیا گیا اعزازی سفیر کا درجہ فوری طور پر واپس لینے کا کہہ دیا، مزید کہا کہ ہمیں پاکستانی بہو کو اپنا اعزازی سفیر بنائے رکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ٹینس اسٹار نے پلوامہ حملے کے بعد کہا تھا کہ انہیں چھت پر چڑھ کر بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ہیں۔