اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت نے جارحیت کی تو اسے سرپرائز دیں گے ، سرپرائز ایسا ہوگا جواس نے پہلے نہیں دیکھا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور باجوہ نے ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کیا ، شاہ محمود قریشی نے میجر جنرل آصف غفور باجوہ کو اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کے متعلق بھی آگاہ کیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی قسم کی جارحیت کی تو ایسا سرپرائز دیں گے جس سے بھارتی بالکل واقف نہیں ہیں اگر بھارت نے جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اس بار فوجی ردعمل مختلف اور حیران کن ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ جنگ بھارت شروع تو پھر ختم ہم ہی کرینگے، پلوامہ حملے میں استعمال ہونے والا دھماکہ خیزمواد بھارتی تھا ، ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں بھارت امن چاہتا ہے تو کلبھوشنوں کو پاکستان نہ بھیجے۔
میجر جنرل آصف غفور بولے خطے کے امن کو سب سے بڑا خطرہ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے ہے۔