عمران خان کو ایک کروڑ نوکریوں ، پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدوں کا جواب دینا ہوگا:مریم اورنگزیب

عمران خان کو ایک کروڑ نوکریوں ، پچاس لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدوں کا جواب دینا ہوگا:مریم اورنگزیب
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران آپ جتنا شور مچالیں 1 کروڑ نوکریاں ، 50 لاکھ گھروں کے جھوٹے وعدوں کا جواب دینا پڑیگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران آپ کے بقول سب سے بڑے ڈاکوؤں کو تو آپ نے کابینہ ، پنجاب میں بٹھا دیا ہے ، پنجاب کے ہسپتال دیکھ کر شرم آتی ہوگی آپ نے خیبر پختونخوامیں ہسپتالوں کا کیا حال کیا۔

انھوں نے کہا کہ عمران صاحب علیمہ باجی کی اربوں روپے کی غیر قانونی جائیدادوں کی رسیدیں دینی پڑینگی ، عمران آپ جتنا شور مچا لیں ، گیس ، بجلی بلوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لینا پڑیگا ، نواز شریف کے منصوبے چوری کرنیوالا صرف انکی صحت پر سیاست کر سکتا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف سے کارکردگی میں مقابلہ تو آپ کر نہیں سکتے اس لیے انکی صحت پر سیاست کی ،اپنی نااہلی،نالائقی سے نظر ہٹانے کیلیے عمران جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں جس طرح شہباز شریف عدالتوں سے سرخرو ہو رہے ہیں ، عمران پاگل پن کی طرف جا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عمران صاحب آپکی ذہنی پستی کا یہ عالم ہے حمزہ کی بیٹی کی صحت پر بھی سیاست کی ، عمران صاحب آپ اپنی کابینہ کوصرف جھوٹ بولنے کا درس دیتے ہیں ، عمران صاحب نواز شریف آپ کی طرح سلیکٹڈ وزیراعظم نہیں۔