مظفرآباد : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت سے متصل لائن آف کنٹرول پر تیاریوں کا جائزہ لیا اور جوانوں کے جذبے کو سراہا ۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھارت سے متصل لائن آف کنٹرول کا جائزہ لیا اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سرحد پر پاکستانی فوج کی جانب سے قائم کردہ مورچوں فوجیوں کی تعداد اور مزید تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا ۔
لائن آف کنٹرول پر جوانوں سے اپنے خطاب کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے ، انھوں نے کہا کہ پاکستان کسی کے دباو میں آنے والا ملک نہیں ہے ، انھوں نے اس موقع پر فوجی جوانوں کے جذبے کو سراہا۔