پاک بھارت کشیدگی ، لاہور کینٹ سینما نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی

پاک بھارت کشیدگی ، لاہور کینٹ سینما نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی
کیپشن: image by facebook

لاہور:لاہور کینٹ کے سینما نے پاک بھارت تعلقات میں تناو کے بعد بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے ، اب کسی بھارتی فلم کی نمائش نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت تعلقات میں تناو کے بعد جہاں بھارت میں زندگی کے ہر شعبے میں پاکستانیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہاں پاکستان میں بھی اثرات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

لاہور کینٹ کے سینما گھر نے بھارتی فلموں کی نمائش سے انکار کر دیا ہے ، لاہور کینٹ سینما کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ ذاتی طور پر کیا گیا ہے ، اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے ۔