اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی جانے والی سات سال کی قید کی سزا کے خلااسلام آباد ہائیکورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے ۔
عدالت نے گزشتہ دنوں وکلاء کی جانب سے دیئے گئے تمام دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا ۔ نواز شریف کی درخواست ضمانت پر یہ فیصلہ پیر کے روز 25 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا دورکنی بنچ سنائے گا۔
واضح رہے کہ نواز شریف اس وقت جناح ہسپتا ل میں زیرعلاج ہیں۔ احتساب عدالت نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں ساتھ سال قید کی سزا سنائی تھی ۔
نواز شریف آج کل صحت کے علاوہ سوشل میڈیا پر خبروں اسلیے بھی آئے ہوئے ہیں کہ گزشتہ دنوں عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وکیل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔