نئی دہلی :جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو ان کی اپنی فضائی نے پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے خلاف خبردار کیا ہے۔
بھارتی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائی نے حکومت کو جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے پاس ناقص طیارے ہیں اور عملے میں بھی تربیت کی کمی ہے۔تین ہفتوں میں بھارت کے پانچ جنگی طیارے حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہوئے جب کہ تین بھارتی پائلٹ ہلاک ہوئے اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ان حالات میں پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا ہی بہتر ہے۔
اس وقت پاکستان کے خلاف کسی بھی کاروائی کا سوچنا بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔دریں اثناءپلوامہ حملے کے بعد بھارت نے اپنی فوج اہلکاروں کو مقبوضہ کشمیر سے نئی دہلی تک فضائی سفر کی اجازت بھی دے دی ہے۔
پلوامہ واقعے کے بعد بھارتی فوج میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی حکومت نے فوج کو زمینی سفر کی بجائے فضائی سفر کی سہولت دے دی۔بھارتی فوج پر کشمیری مجاہدین کا رعب و دبدبہ اتنا بڑھ چکا ہے کہ بھارت فوج نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے زمینی راستے کا استعمال کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد بھارتی حکومت نے سری نگر سے دہلی اور سرینگر سے جموں جانے کے لیے فوج کو فضائی سفر کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
2روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کو خبردار کیا کہ اگر بھارت کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو پاکستان اس جارحیت کابھرپورجواب دے گا۔
اس خطاب کے بعد بھارتی میڈیا بد حواس ہو چکا ہے۔بھارتی میڈیا اس وقت پاکستان اور بھارت کی عسکری طاقت کا موازنہ کیا جارہا ہے۔تاہم پاکستان کی عسکری قوت بھارت کے حواس پر پوری طرح سے چھا چکی ہے۔