'بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ ہے'

01:49 PM, 22 Feb, 2019

'بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ ہے'

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی حکومت اور میڈیا کی جنونیت کو کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری کے قتل پر ٹوئٹر پر بیان جاری کیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے واقعے کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھا کہ بھارت کی جیل میں پاکستانی قیدی کا قتل بھارتی حکومت اور مقامی میڈیا کی پیدا کی گئی جنونیت کے درمیان ہوا۔

ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی حکومت اور میڈیا کے اس رویے کو مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی اور تحفظ کیلئے خطرہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ بھارت میں قید ایک پاکستانی کو جیل میں پتھر مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔ شاکر اللہ پر اس کی بیرک میں موجود دیگر قیدیوں نے پتھروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

مزیدخبریں