پی ایس ایل 4 :آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پی ایس ایل 4 :آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

شارجہ:پاکستان سپر لیگ سیزن فور میں آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا ٹاکرا ہو گا۔لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ شام 4 بج کر 30 منٹ پر شروع ہو گا۔

لاہور قلندرز نے ٹورنامنٹ میں اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میں فتح حاصل کی اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ ملتان سلطانز نے بھی 3 میچ کھیل کر ایک میں جیت اور 2میں شکست کھائی۔


پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ رات 9 بجے شروع ہو گا۔ پشاور زلمی نے اب تک 3 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 میں فتح حاصل کی اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 میچ کھیل کر 1 میں فتح حاصل کی اور 2 میں شکست اس کا مقدر بنی۔