لاہور:پاکستان کی معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا میجر عزیز بھٹی شہید کے پوتے بابر بھٹی کے ساتھ نکاح ہوگیا۔
View this post on InstagramBabar Bhatti weds Imaan Ali???? @qasimyar @irfanahson @imanalyofficial #baiman
permalink="https://www.instagram.com/p/BuKOgzil7l3/?utm_source=ig_embed&utm_medium=loading" data-instgrm-version="12" style=" background:#FFF; border:0; border-radius:3px; box-shadow:0 0 1px 0 rgba(0,0,0,0.5),0 1px 10px 0 rgba(0,0,0,0.15); margin: 1px; max-width:540px; min-width:326px; padding:0; width:99.375%; width:-webkit-calc(100% - 2px); width:calc(100% - 2px);">
تفصیلات کے مطابق معروف سینئر اداکار عابد علی کی بیٹی اداکارہ ایمان علی کی بابر بھٹی کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز بھی ہوگیا ہے جبکہ دونوں کا نکاح گزشتہ رات انجام پایا۔
مایوں کی تقریب میں قریبی عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ ڈھولک کی تقریب میں ایمان علی نے خود بھی ڈھولک بجائی۔ اپنی شادی اور بابر بھٹی سے تعلقات کے حوالے سے ایمان علی نے بتایا کہ ان کے اور بابر کے تعلقات ڈیڑھ سال قبل استوار ہوئے اور انہوں نے اچانک شادی کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ ان کا اور بابر بھٹی کا تعلق لاہور سے ہے، تاہم وہ کراچی میں ایک دوست کی سالگرہ پر پہلی بار ملے تھے جس کے بعد ان میں شناسائی ہوئی۔
View this post on Instagram
ایمان علی کے مطابق ان کی والدہ اور بہنیں ان سے کافی وقت سے شادی کرنے کی ضد کرتی رہیں تاہم انہوں نے ہر بار ان کی ضد کو مسترد کیا، لیکن کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے سب کو شادی کا بتا کر حیران کردیا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اگرچہ وہ نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی شادی کی خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوں تاہم ان کے دوستوں نے ان کی شادی سے متعلق معلومات شیئر کی۔
ایمان علی نے شادی کی تقریبات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بہترین کوریو گرافر کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں اور شادی کی تقریبات میں خوب ڈانس ہوگا۔ ان کی ٹیم دولہا کی ٹیم کو شکست دینے کے لیے تیار ہے۔
ایمان علی نے بتایا کہ وہ شادی پر سفید رنگ کا لباس پہنیں گی اور گہرے میک اپ سے اجتناب کریں گی۔ وہ اپنی زندگی کے خاص دن پر نیچرل نظر آنا چاہتی ہیں۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ 38 سالہ ایمان علی اداکارہ عابد علی کی صاحبزادی ہیں جبکہ بابر بھٹی پاکستان کے نشان حیدر میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کے پوتے ہیں۔