کراچی، مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچے جاں بحق

11:05 AM, 22 Feb, 2019

کراچی: کراچی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بہن بھائی جاں بحق ہو گئے۔ پانچوں بچوں کو نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کے مطابق فیصل نامی شخص اپنی فیملی کے ہمراہ جمعرات کی شب کوئٹہ سے کراچی آیا تھا۔ معلومات حاصل کر رہے ہیں کہ فیصل اپنی فیملی کے ہمراہ کدھر ٹھرے تھے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کاعبدالعلی، 4 سال کا عزیز فیصل، 6 سال کی عالیہ،  7سال کا توحید اور 9 سال کی صلویٰ شامل ہے۔

مزیدخبریں