اسلام آباد: وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم آفس حکومت کی طرف سے جاری بچت مہم میں تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں پر بازی لے گیا جس نے موجودہ مالی سال کے دوران اب تک اپنے اخراجات میں 31 فیصد کمی کرتے ہوئے قومی خزانے کے 30 کروڑ 30 لاکھ روپے بچائے۔
یہ بچت سٹاف کی تنخواہوں اور الائونسز، کھانے پینے کے اخراجات، گاڑیوں کے فیول اور کیش انعامات کی مد میں کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے سرکاری اخراجات میں کمی اور سادگی کے فروغ کے حوالے سے اپنی ہدایات کا اعادہ کرتے ہوئے تمام وزرا کو ہدایت کی کہ وہ اس مہم پر ہر صورت عملدرآمد ممکن بنائیں۔