حب ڈیم میں 22 فٹ پانی کا اضافہ ہو گیا

10:23 AM, 22 Feb, 2019

کراچی: کراچی سے متصل بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں واقع حب ڈیم میں پانی کا لیول 298 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ واپڈا حکام کے مطابق حالیہ بارش کے دوران حب ڈیم میں پانی کے لیول میں 22 فٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

واپڈا ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بارش سے قبل حب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک فٹ رہ گیا تھا تاہم حالیہ بارش کے بعد بلوچستان کے پہاڑوں سے آنے والے برساتی پانی سے ڈیم میں پانی کی سطح 22 فٹ ہوچکی ہے۔

واپڈا حکام کے مطابق آج سے کراچی کو حب کینال کے ذریعے معمول کے مطابق پانی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

واپڈا حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسی طرح حب، ساکران اور گڈانی کو بھی لسبیلہ کینال کے ذریعے پانی کی فراہمی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کراچی شہر کو پانی فراہم کرنے کا دوسرا بڑا ذریعہ حب ڈیم ہے جہاں پانی کی سطح انتہائی کم ہو جانے کی وجہ سے پانی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے اور شہر یوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں