ممبئی : نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان کی بہترین سہیلی اداکارہ ملائکہ اروڑا خان نے انہیں دوسروں کی برائیاں نہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ ملائکہ اروڑا خان اوران کی چھوٹی بہن امریتا اروڑا نے حال ہی میں نیہا دھوپیا کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے نیہا دھوپیا کے سوالوں کے دلچسپ جواب دئیے تاہم جب ان سے ان کی بہترین سہیلی کرینہ کپور کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ آپ کے خیال میں کرینہ کپور کو کیا چیز کرنی بند کردینی چاہئی اس سوال کے جواب میں ملائکہ اروڑا نے فورا جواب دیتے ہوئے کہا کرینہ کپور کو دوسروں کی برائیاں کرنی بند کردینی چاہئیں۔
ملائکہ اروڑا کے اس جواب سے شو کی میزبان نیہا دھوپیا حیران رہ گئیں کیونکہ ملائکہ کرینہ کپور کی بہترین دوست ہونے کا دعوی کرتی ہیں اور یہ بات کہہ کر انہوں نے اپنی بہترین دوست کے راز سب کے سامنے کھول دئیے ہیں جب کہ اس بات سے یہ بھی ظاہر ہوگیا کہ اوپر سے خود کو کرینہ کی سب سیاچھی دوست کہنے والی ملائکہ اپنے دل میں کرینہ کیلئے اچھے جذبات نہیں رکھتیں۔
ملائکہ اروڑا نے کرینہ کپور کو غیبت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا
09:08 PM, 22 Feb, 2018