الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے سینیٹ ٹکٹس منسوخ کر دیئے

الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے سینیٹ ٹکٹس منسوخ کر دیئے
کیپشن: Election commission pmln senate election الیکشن کمیشن سینٹ انتخابات

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی سینیٹ ٹکٹوں کو مسترد کر دیا ہے ، اب نئے ٹکٹس جاری کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کی جاری کردہ ٹکٹوں کو منسوخ کر دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق لیگی امیدواروں کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی ہے ، سینیٹ انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے ، نئے ٹکٹس جاری نہیں کیے جائیں گے ۔