اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کے انتخابات کے لیے مسلم لیگ ن کو آو¿ٹ کرتے ہوئے ان کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کو سینٹ الیکشن سے آوٹ کرتے ہوئے پارٹی کے نئے ٹکٹس سے متعلق درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امید وار آزا د حیثیت میں سینیٹ الیکشن لڑ سکتے ہیں۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دے کر پاناما کیس میں ان کی نا اہلی سے لے کر اب تک کے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
آج ن لیگ کے رہنما راجہ ظفر الحق ن لیگ کے چیئر مین کی حیثیت سے امید واروں کے ٹکٹ جمع کرانے کے لیے درخواست لے کر الیکشن کمیشن گئے جہاں ان کی درخواست مسترد کردی گئی اور الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے امیدواروں کو آزاد قرار دے دیا۔