20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری پر اردنی شہریت

05:34 PM, 22 Feb, 2018

عمان: لبنانی پارلیمنٹ کے 18 ارکان نے اردن کے قانون شہریت پر تشویش کا اظہار کردیا۔قانون میں ایسے کسی بھی غیر ملکی کو جو 20لاکھ ڈالر لائے اور 20اردنی شہریوں کو روزگار دلائے اردنی شہریت حاصل کرسکے گا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم ہانی الملقی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریت کے قانون میں ایسی تبدیلی کی جائے جس کے بموجب یہودی سرمایہ کاروں کو اردنی قانون شہریت سے فائدہ اٹھانے سے روکا جاسکے۔

اردن کے وزیر صنعت و تجارت نے واضح کیا ہے کہ 500سے زیادہ سرمایہ کاروں کو سالانہ شہریت نہیں دی جائیگی۔اس طرح کی پابندی لگائی جانے والی ہے۔ 

مزیدخبریں