ممبئی: بالی وڈ اداکار و گلوکار دلجیت دوسنج نے اپنا نیا گانا ”ہائی اینڈ“ریلیز کر دیا ہے جس نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے اس گانے کو خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”اڑتا پنجاب“ کے اداکار دلجیت دوسنج نے اپنی البم ”کانفیڈینشل“ کا نیا گانا”ہائی اینڈ“ جاری کر دیا ہے ۔ گانے کے بول راو ہنجرا اور موسیقی سناپی نے ترتیب دی ہے جبکہ گلوکار نے اس گانے کو اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ٹوئٹر پر بھی شیئر کیا ہے۔
https://t.co/KBCJLovyhz H I G H END ???? https://t.co/DEQPzlVa1N.DEN.TIAL ???? Lao Nazare .. ???? DOSANJHANWALA
— DILJIT DOSANJH (@diljitdosanjh) February 21, 2018