واشنگٹن : امریکی سائنسدانوں نے ایک جدید ٹیکنالوجی دریافت کی ہے جس کے ذریعے آپ اپنا موبائل فون چارجر سے دور رکھ کر بھی چارج کرسکے ہیں۔
حد یہ کہ اگر فون رکھنے کی جگہ اور چارج کے درمیان دیوار بھی حائل ہو تب بھی موبائل چارج ہوجائیگا اور اس ٹیکنالوجی کا سہاراایسی لیزر شعاعوں کے سر ہے جو نظروں سے بھی اوجھل رہتی ہیں۔
تکنیکی اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ طریقہ کار وائرلیس جیسا نظر آتا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق کم از کم 14فٹ کی دوری پر رکھے ہوئے فون اس کے ذریعے چارج ہوسکتے ہیں۔
اسے تیار کرنے والے انجینیئروں کا کہناہے کہ یہ ٹیکنالوجی جلد ہی مختلف ڈیوائسسز اور گیجٹس میں ا ستعمال ہوگی۔ نئی ٹیکنالوجی دریافت کرنے کا سہرا یونیورسٹی آف واشنگٹن کے سائنسدانوں کے سر ہے۔
انکا کہناہے کہ موبائل فون کے علاوہ مختلف کیمروں میں بھی انہیں باآسانی استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسکے بعد یہ یو ایس بھی پورٹ سے بھی زیادہ برق رفتاری سے چارجنگ کا کام انجام دے سکتی ہے۔
تحقیقی مقالے کی مصنف شیام گولاکوٹا ہیں۔