اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کو نئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیے جبکہ نئے ٹکٹ الیکشن کمشین میں جمع کروا دئیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو ٹکٹ چیئرمین پارٹی راجا ظفر الحق کی جانب سے جاری کیے گئے۔
یاد رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کیس 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کا فیصلہ سنایا جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف مسلم لیگ (ن) کی صدارت کے لیے بھی نااہل ہو گئے۔
فیصلے میں نواز شریف کے نااہلی کے بعد بطور پارٹی صدر اٹھائے گئے تمام اقدامات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ نواز شریف فیصلے کے بعد جب سے پارٹی صدر بنے تب سے نااہل سمجھے جائیں گے۔
عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف کے بطور پارٹی صدر سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی بھی کالعدم ہو گئی اور مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کے ٹکٹ منسوخ ہو گئے تھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں