جدہ: سعودی عرب کے اہم شہر جدہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے پرائیویٹ ٹیوشن سینٹر پر کام کرنے والی مصری ٹیچروں کو گرفتار کر کے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا ۔
عکاظ اخبار کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرمہ ریجن میں قائم غیر قانونی ٹیوشن سینٹر پر چھاپا مارا جہاں متعدد مصری خواتین اساتذہ طلباءکو پڑھا رہی تھیں۔
ٹیم نے غیر قانونی طور پر ٹیچنگ کرنے والی تمام خواتین کو ڈیپوٹیشن سینٹر پہنچا دیا ۔ دوسری جانب مصری سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے ملک کی شہری خواتین کی رہائی کےلئے متعلقہ اداروں سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے امید ہے کہ جلد ہی انہیں رہائی مل جائے گی ۔