ممبئی:اپنے خاص انداز سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بھارتی اداکارہ پریا پرکاش نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑتے ہوئے اب فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا رکی رپورٹ کے مطابق اپنی پہلی ملیالم فلم’اوروآدھارلو‘ کے ویڈیو کلپس میں اپنے مخصوص انداز ’آئی بروز‘ اور ’فائرنگ‘ سے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کے دلوں میں گھر کرنیوالی پریا پرکاش نے بالی ووڈ اداکاراﺅں سنی لیون،دیپکا پڈوکون،کترینہ کیف اور دیگر کو پیچھے چھوڑے ہوئے مقبولیت کو بلندیوں کو چھو لیا ہے۔اب کی بار اداکارہ نے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر فالورز کی تعداد میں فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کو بھی مات دید ی ہے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چند روز قبل پریاپرکاش نے گانے کا ایک چھوٹا سا ویڈیوکلپ اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے اتنا زیادہ وائرل ہوا کہ اس ویڈیو کو محض چند گھنٹوں میں لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور پسند کیا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پریا پرکاش ہالی وو ڈسٹار کائلی جینر اور سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ایک دن میں انسٹا گرام فالورز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آئی تھی ۔