جلال پوربھٹیاں (محمد زاہد منیر نمائندہ نیونیوز سے ) دیہی مرکز صحت میں 7 روزہ میڈیکل کیمپ جاری کیمپ میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لیے مفت ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں ۔ مفت ٹیسٹوں کی سہولت شوگر ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کو دی جارہی ہے اور چیک اپ کروانے والوں کو حفاظتی ٹیکے بھی لگائے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جلالپور بھٹیاں دیہی مرکز صحت کیمپ میں شہریوں کی بڑی تعداد کے مفت ٹیسٹ کیےجا رہے ہیں جن میں شوگر ہیپاٹائٹس بی اور سی کے علاوہ ملیریا اور خون کی کمی کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں کیمپ میں ضلع بھر سے ڈاکٹرز مریضوں کو میڈیسن تجویز کر رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں جس نے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔
مریضوں کا کہناہے کہ یہ خوش آئند قدم ہے اور ڈاکٹرز حضرات بہترین انداز سے تمام مریضوں کو چیک کر کے فری ٹیسٹ اور میڈیسن دے رہے ہیں۔ جلالپوربھٹیاں دیہی مرکز کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زاہد جاوید کا کہنا تھا کہ میڈیکل کیمپ سات دن تک جاری رہے گا اور مریضوں کو چیک کیا جائے گا اس کیمپ سے لوگ فائدہ اٹھا رہے ہیں جن لوگوں کے ٹیسٹ پوزیٹو آتے ہیں کو ٹراما سنٹر پی سی آر کے لیے بھیجا جاتا ہے۔
ٹیسٹ کے بعد ان کا مفت علاج کیا جائے گا ٹیمیں مختلف اوقات میں کیمپ کو چیک کرتے رہیں گے اور مریضوں کے مسائل حل کرتے رہیں گے