نواز شریف کی نااہلی کے بعد وکی پیڈیا نے بھی (ن) لیگ کی کرسی صدارت کو خالی قرار دیدیا

10:00 AM, 22 Feb, 2018

’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘


لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی دوسری مرتبہ نااہلی ملکی و غیر ملکی میڈیا سمیت سوشل میڈیا میں زیر بحث ہے اور اب اس معاملے میں وکی پیڈیا بھی پیچھے نہ رہا ہے اور فوری طور پر ’سیٹ خالی ہے‘ کا لکھ دیا ہے۔

وکی پیڈیا نے بھی سپریم کورٹ کے حکم پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کرسی صدارت کو خالی قرار دیدیا ۔ وکی پیڈیا کی اس پھرتی کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے کمنٹس کئے جارہے ہیں اور ن لیگ کے حامیوں سمیت مخالفین کی جانب سے اپنی حس مزاح کا خوب استعمال کیا جارہا ہے ۔

مزیدخبریں