اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے ایک اور افسوسناک فیصلہ دیا ہے ۔
عمران خان ایسا تاثر دے رہے ہیں جیسے سپریم کورٹ ان کے تابع ہے ، سیاسی جماعت میں عہدہ عوامی پذیرائی سے ملتا ہے ، پارٹی صدارت نواز شریف کی محتاج نہیں ، اس فیصلے کے خلاف تمام قانونی آپشنز استعمال کرینگے ۔
نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئےاحسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں ، سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر کئی دلچسپ پہلو بھی سامنے آئے ہیں ، سینیٹ انتخابات وقت پر ہونے چاہیے ۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بہت سے فیصلے سیاسی درجہ حرارت بڑھا رہے ہیں ، نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی جماعت میں عہدہ عوامی پذیرائی سے ملتا ہے ، پارٹی صدارت نواز شریف کی محتاج نہیں ، اس فیصلے کے خلاف تمام قانونی آپشنز استعمال کرینگے ۔