عدالتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی طوفان برپا ، کئی ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ

عدالتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی طوفان برپا ، کئی ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ
کیپشن: twitter trend prime minster nawaz sharif سوشل میڈیا ہیش ٹیگ نواز شریف

لاہور:عدالتی فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی طوفان برپا ہے، نون اور جنون کے دستے آمنے سامنے آ گئے ، نوازشریف کی نااہلی سے متعلق کئی ہیش ٹیگز ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز بنے رہے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی پارٹی سے نااہلی کا عدالتی فیصلہ سوشلستان بن گیا ، ن اور جنون کا میدانِ جنگ ،

ن کے سپاہی نے شاعرانہ ٹویٹ داغی کہ

موج بڑے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا

امن ہو یا جنگ ہم انشاءاللہ نواز شریف کے سنگ

ایک جنونی نے ٹویٹ دے ماری

شادی عمران خان کی ہوئی اور رخصتی

نواز شریف کی ہوگئی ، روک سکو تو روک لو

ٹویٹر صارف شیر کی طرف سے دھاڑا

مجھے پھر سے وزیراعظم بناؤ نہیں تو میرا موٹروے واپس کرو

نون لیگ کے متوالوں نے  ’’میں بھی نواز ہوں‘‘ کے پوسٹر ٹویٹر پر پھیلا دیئے

ایک جنونی نے ٹویٹ فائر کیا

قوم سپریم کورٹ کو ووٹ کا تقدس بحال کرنے پر سیلوٹ کرتی ہے