پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو لے کر، مہیش بھٹ میدان میں آگئے

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کو لے کر، بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ میدان میں آگئے

10:06 PM, 22 Feb, 2017

ممبئی: پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے معروف  بھارتی ہدایت کار مہیش بھٹ میدان میں آگئے اور انہوں نے دونوں ملکوں کے اداکاروں پر مشتمل فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کا اثر معیشت سمیت بالی ووڈ پر بھی ہوتا ہے اور بھارتی پروڈیوسرز ایسوسی ایشن بھی پاکستانی اداکاروں پر کام کرنے پرپابندی عائد کرچکی ہے لیکن کئی ہدایتکاروں نے اس فیصلے پر شدید تنقید کی ہے تاہم اب مہیش بھٹ بھی دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرانے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔مہیش بھٹ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک میں ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے فلم بنانے کا اعلان کیا ہے جب کہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول ’’رو میو اینڈ جولیٹ‘‘ سے ماخوذ ہے جسے ’’ملنے دو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ ہدایتکار مہیش بھٹ کی فلم میں پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے فنکار اور گلوکارشامل ہوں گے جب کہ فلم میں رومیو کے کردار کے لیے بھارتی اداکار عمران زاہد کو کاسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے فلم کے گیت کے لیے پاکستانی گلوکارعلی ظفرکو پیش کش کی تصدیق کی ہے۔

دوسری جانب مہیش بھٹ نے بھی فلم کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم ولیم شیکسپیئر کے ناول سے ماخوذ ہے تاہم اس کا مرکزی خیال ہمارے مقصد کو اجاگر کرے گا۔

مزیدخبریں