انقرہ: وزیراعظم محمد نواز شریف ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے،ترکش وزیر کھیل نے ہوائی اڈے پر وزیراعظم اور ان کے وفدکا پرتپاک استقبال کیا ۔
انقرہ میں وزیراعظم نوازشریف کل پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے، وزیر اعظم محمد نوا ز شریف اور ترک وزیر اعظم اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات بھی کریں گے، ترک قیادت سے دوطرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت ہو گی۔