اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کا نک نیم رکھ دیا,اسے پیار سے ’’لٹل جان‘‘ پکارنے لگی

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کا نک نیم رکھ دیا,اسے پیار سے ’’لٹل جان‘‘ پکارنے لگی

08:16 PM, 22 Feb, 2017

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کا نک نیم رکھ دیا ہے اور وہ اب اسے پیار سے ’’لٹل جان‘‘ پکارنے لگی ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے ہاں 2 ماہ قبل بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے تیمور علی خان رکھا تھا جب کہ اداکار جوڑی کی جانب سے تیمور نام رکھنے پر بھارت میں تنازعہ شروع ہوگیا تھا جس کے باوجود نام میں تبدیلی نہیں کی گئی لیکن اب کرینہ نے بیٹے کو ایک اور نام سے پکارنا شروع کردیا ہے جسے تیمور کا نِک نیم کہا گیا ہے۔

کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمورعلی خان کو پیار سے ’’لٹل جان‘‘ کہہ کر پکارتی ہیں جس کے بعد تیمور کا یہ نِک نیم بن گیا ہے جب کہ خاندان بھر میں بھی اب بچے کو تیمور کی بجائے ’’لٹل جان‘‘ سے ہی پکارا جاتا ہے جس کی تصدیق کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور نے بھی میڈیا سے گفتگو کے دوران کی ہے۔

مزیدخبریں