لندن: اگر آپ روزمیری(دونی)کو سونگھیں گے تو اس کی وجہ سے آپ کی یاداشت تیز ہوجائے گی۔برطانوی ادارے نارتھ امبریا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ دونی کو سونگھنے سے یاداشت میں بہتری آتی ہے۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ جن بوڑھے افراد کو دونی والے کمرے میں رکھا گیا وہاں سے نکلنے والی خوشبو کی وجہ سے ان کی یاداشت میں 15فیصد بہتری دیکھی گئی۔اسی تجربے میں دیکھا گیا کہ جن لوگوں کو لیونڈر اور بغیر خوشبو والے کمروں میں رکھا گیا ان کی یاداشت میں کوئی خاص بہتری نہ آئی۔
*نظام انہضام کے لئے: یورپ میں اس بوٹی کو معدے کی بہتری اور نظام انہضام کو ٹھیک کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔
*دماغ کو بوڑھا ہونے سے بچانے کے لئے روزمیری کو بہت فائدہ مند پایا گیا ہے۔ جاپانی یونیورسٹی ’کیوٹو‘ کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ سے دماغ جلد بوڑھا نہیں ہوتا۔
*اس کی وجہ سے نظام دوران خون بہتر طریوے سے کام کرنے کے ساتھ جسم میں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار بڑھتی ہے۔
*ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے جسم میں سوزش اور ٹیومر کی افزائش میں کمی آتی ہے لہذا یہ کینسر کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔