ممبئی : بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے اپنی نئی فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “ کے لیے 17 کلو وزن کم کر لیا ۔ سلمان خان نے فلم سلطان میں اپنے کردار کے لئے وزن بڑھایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈسٹار ان دنوں وزن مزید گھٹانے کیلئے مسلسل ڈائٹنگ اور ورزش کر رہے ہیں۔ وہ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے “ میں ایکشن سین کرتے نظر آئیں گے جس کے لئے وزن کم ہونا بہت ضروری ہے۔
علی عباس ظفر کی ہدایت میں بننے والی ایکشن فلم ایک تھا ٹائیگر “ کا سیکوئل ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔