افغانیوں اور پٹھانوں سے متعلق نیا دہشتگردی کا الرٹ جاری

افغانیوں اور پٹھانوں سے متعلق نیا دہشتگردی کا الرٹ جاری

06:35 PM, 22 Feb, 2017

منڈی بہاؤ الدین : ضلع منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے انوکھا سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا، جس میں نسل تعصاب کا عنصر نمایاں تھا، جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ میں خاص طور پر افغانیوں اور پشتون افراد کو دہشت گردوں کی شناخت بنا کر پیش کیا گیا۔

ضلع منڈی بہاؤالدین پولیس کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کا الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں خاص رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔ جاری کردی الرٹ میں کہا گیا ہے کہ عوام قہوہ ، خشک میوہ جات، کھلونے اور گھریلو استعمال کی اشیاء بیچنے والوں پر کڑی نظریں رکھیں، خاص طور پر اگر وہ افغانی یا پشتون ہوں۔

مزیدخبریں