اسلام آباد: پاک فوج نے آپریشن 'رد الفساد 'شروع کرنے کااعلان کردیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کا مقصد ملک بھر سے دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی جنرل آصف غفور کے مطابق آپریشن ردالفساد شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ پورے ملک میں بلا امتیاز آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ یہ آپریشنز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آپریشن میں تینوں مسلح افواج حصہ لیں گی،نیشنل ایکشن پلان پر بھی مکمل عمل کیا جائیگا جبکہ آپریشن رد الفساد سے ملکی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا۔پنجاب میں رینجرز بھی آپریشن میں حصہ لے گی جبکہ پنجاب بھر میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جائیں گی۔