ممبئی: بھارتی بلے بازوریندرسہواگ نے شعیب اختر کی بولنگ کے حوالے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں شعیب اخترکا سامنے کرنے سے ڈرتا تھا۔شعیب اختر سے ان کے اچھے مراسم ہیں۔
بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران وریندرسہواگ کا کہناتھاکہ شعیب اختر سے ان کے اچھے مراسم ہیں۔ انھوں نے بتایاکہ کرکٹ کھیلنے کے دورمیں وہ شعیب اخترکا سامنا کرنے سے ڈرتے تھے۔وریندرسہواگ نے قومی فاسٹ بالر کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ وریندرسہواگ کا شماربھارت کے جارحانہ بلے بازوں میں ہوتاہے تاہم اب انھوں نے کرکٹ سے کنارہ کشی اختیارکرلی ہے۔