سید نور نے اداکارہ شبنم اور ندیم کو فلم ’’آئینہ ٹو‘‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی

کراچی: اداکارہ شبنم کی پاکستان آنے اور پاکستانی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے پاکستان کی فلم انڈسٹری کی اہم اور نامور شخصیات نے انھیں پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے جس میں سب سے پہلے معروف ہدایتکار سعید رضوی نے اپنی نئی فلم میں انھیں اہم کردار کے لیے رابطہ کیا۔

04:41 PM, 22 Feb, 2017

سینئر اداکار سید نور نے گزشتہ دنوں ایک ملاقات میں اداکارہ شبنم اور ندیم کو فلم ’’آئینہ ٹو‘‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی، انھوں نے کہا میری خواہش ہے کہ پاکستانی فلم ’’آئینہ‘‘ جس نے کامیابی کے ریکارڈ قائم کیے وہ اس کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے ’’آئینہ ٹو‘‘ بنانا چاہتے ہیں’’ آئینہ‘‘ کی طرح اس فلم میں بھی ندیم اور شبنم مرکزی کردار ادا کریں گے۔

اداکارہ شبنم نے سید نور اس پیشکش کو سراہا، انھوں نے کہا وہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ کریں گی اسکرپٹ مضبوط ہونا چاہیے، ندیم کے ساتھ میری ذہنی ہم آہنگی بھی ہے ان کے ساتھ کام کرکے بہتر محسوس کرتی رہی ہوں، سید نور نے انھیں یقین دلایا کہ کہانی عمدہ اور معیاری ہوگی جب کہ اداکار ندیم نے بھی سید نور کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا، اسے خوش آئند قرار دیا۔

دوسری جانب ہدایتکار اور اداکار جاوید شیخ جو ان دنوں کراچی میں اپنی نئی فلم’’ وجود‘‘ کی فلم بندی میں مصروف ہیں انھوں نے بھی شبنم کو اپنی فلم میں کام کرنے کی آفر کی ہے۔

مزیدخبریں