فرانسیسی خلاباز نے کراچی کی چاند سے لی گئی سیٹیلائٹ تصویر جاری کر دی

03:54 PM, 22 Feb, 2017

کراچی:فرانس کے خلا باز نے چاند سے کراچی کی لی گئی سیٹیلائٹ تصویر شوشل میڈیا پر شیئر کر دی ، شہریوں کی بڑی تعداد نے تصویر کو سراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق فرانس کے خلا باز نے چاند سے کراچی کی رات میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کو شہریوں کی بڑی تعداد نے سراہا ہے۔


فرانس کے خلا باز تھامس پیسکوئیٹ نے اپنے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ سے تصویر شیئر کی جس میں لکھا کہ بحرہ عرب کے کنارے پر واقع دنیا کا ساتواں بڑا شہر کراچی رات کے وقت دلکش نظارہ پیش کر رہا ہے۔تصویر میں گہرے نیلے سمندر کے پانی کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے دوران شہر کی روشنیاں دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں