ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ، الرٹ جاری

02:40 PM, 22 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی:قومی انسداد دہشت گردی حکام (نیکٹا)نے ملک بھرمیں مزارات پر حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا۔نیشنل کانٹر ٹیررازم اتھارٹی کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ملک بھر میں مزارات پر حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے لیے بارود سے بھری گاڑی تیار کرلی ہے تاہم پاک افغان سرحد بند ہونے کی وجہ سے بارود سے بھری گاڑی پاکستان میں داخل نہیں ہوسکی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں، اسکولوں سمیت اہم مقامات کو کڑی نگرانی میں رکھا جائے۔ ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے کڑی نگرانی اور سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں۔نیکٹا نے ممکنہ دہشت گردی کی واردات سے متعلق ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر حکام کو آگاہ کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے ملک بھر میں دہشت گردی کی لہر زور پکڑ چکی ہے اور اب تک مختلف مقامات پر متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں کی جاچکی ہیں۔انہی کارروائیوں میں سے ایک 16 فروری کو صوبہ سندھ کے علاقے سیہون شریف میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار میں ہونے والا خودکش دھماکہ بھی ہے جس میں 88 افراد شہید ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں