میانوالی: کالا باغ میں نمک کی کان گر گئی، 2 مزدور ملبے تلے دب گئے

02:16 PM, 22 Feb, 2017

میانوالی: کالا باغ ککڑان والا میں مزدور نمک کی کان میں کام میں مصروف تھے کہ اچانک کان زمین بوس ہو گئی۔ جس کے نتیجے میں 2 مزدور ملبے میں دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو کا کام جا رہی ہے۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کانوں کے گرنے کے واقعات سامنے آ چکے ہیں جس میں متعدد مزدور اپنی جان گنوا بیٹھے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں