موبائل فون چھیننے پر صحافیوں کا انوشہ رحمان کیخلاف احتجاج، شیم شیم کے نعرے

01:21 PM, 22 Feb, 2017

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرنے آئے تو اس دوران بدنظمی پیدا ہو گئی۔ مسلم لیگ ن کی رہنما انوشہ رحمان کی جانب سے صحافی سے کی گئی بدتمیزی پر احتجاج کیا گیا۔ صحافیوں نے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے وزراء کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ صحافیوں نے کہا لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی۔ صحافی نے الزام نے لگایا کہ انہوں نے مجھے جیل بجھوانے کی دھمکی دی۔

سعد رفیق نے کہا رکن اسمبلی ہوں یا سینیٹر کسی سے کوئی چیز چھیننے کا حق نہیں ہے۔ انوشہ رحمان سے کہیں گے کہ وہ صحافی سے معذرت کریں۔ جب واقعہ ہوا تب بھی میں نے ان سے کہا کہ وہ اس مسئلے کو حل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا انوشہ کیخلاف جو چاہے قانونی کارروائی کریں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے میڈیا سے خطاب کے دوران کہا کہ وہ اس مسئلے کو حل کروانے کیلئے تیار ہیں اور اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو انہیں اس کا دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو دعوت دی کہ وہ ان کے دفتر آ کر بات کر لیں۔ اس موقع پر صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ انوشہ رحمان کو میڈٰیا پر آ کر معافی مانگنا ہو گی۔ واضح رہے آج پاناما لیکس کی سماعت کے دوران انوشہ رحمان نے صحافی سے بدتمیزی کرتے ہوئے اس کا موبائل فون چھین لیا اور ایف آئی سے گرفتار کرانے کی دھمکیاں بھی دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں