لاہور: پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے اہم کھلاڑیوں خالد لطیف اورشرجیل خان نے کیس سے متعلق کچھ لب کشائی سے گریزکرناشروع کردیاہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شرجیل خان اور خالد لطیف کے وکلا سے صلاح و مشورے جاری ہیں۔پی سی بی کی جانب سے فکسنگ چارج شیٹ کے جواب کی تیاری کی جارہی ہے۔امکان ہے کہ دونوں کھلاڑی اگلے ہفتے جواب جمع کروائیں گے۔
پی سی بی کے بعد وکلا نے بھی دونوں کھلاڑیوں کو میڈیا کا سامنا نہ کرنے کا مشورہ دیاہے۔دونوں کھلاڑی کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریزاں ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کیمطابق دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اوپرعائد الزامات ماننے سے انکار کردیا تھا۔