نیب پر انگلی اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ،دانیال عزیز

01:02 PM, 22 Feb, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اپنی 3 نسلوں کا حساب دے رہے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ الزامات لگانے والے ثبوت پیش کریں ۔پورا پاکستان وزیراعظم نوازشریف کے ساتھ ہے۔مسلم لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ نیب پر انگلی اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایسی حرکت نہیں کی جس سے نیب دباؤ میں آئے،چیئرمین نیب کو حکومت نےتعینات نہیں کیا ، گجریلابنانےکی ترکیبیں جمع کراکےکہاگیاوزیراعظم کوہٹایاجائے،تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے رٹ لگائی ہے اداروں کےسربراہ اشاروں پرناچتےہیں۔ خیبرپختونخوا میں کرپشن کا معلوم ہونے پر احتساب کا قانون تبدیل کر دیا گیا، چیئرمین نیب کے پی کےاختیارات قانون میں تبدیلی کر کےواپس لےلیے گئے۔

پانامہ کیس کی سماعت:وزیر اعظم کو آئین کے تحت استثناء حاصل نہیں،اٹارنی جنرل

مزیدخبریں