گلگت: اسکردو میں وطن عزیز کا دفاع کرتے ھوئے جام شہادت نوش کرنے والے 20 اے۔ کے رجمنٹ کے سپاہی شہید اعجاز علی کو پورے فوجی اعزازت کے ساتھ ان کے آبائی قبرستان املسنت تحصیل یاسین میں ہزاروں سوگواروں کی آہوں اور سیکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ ان کی نماز جنازہ میں اعلی فوجی و سول انتظامیہ کے آتشدان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایک طاق وچوبند دستہ نے شہید کو سلامی دی اور چیف آف آرمی سٹاف اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان کی طرف سے بھجوائے گئے پھولوں کے گلوسٹر بھی شہید کے قبر پر بچھائے گئے۔