کپڑوں اور جوتوں کے لیئے چند اہم گھریلو نسخے

12:10 PM, 22 Feb, 2017

اسلام آباد: اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کہ کپڑوں پر اچانک کچھ داغ لگ جاتے ہیں ۔جن کو آسانی کے ساتھ اتارا نہیں جاسکتاہے، مگر اب یہ آسان ہو گیاہے ۔کپڑوں اور جوتوں سمیت متعدد چیزوں سے داغ ،دھبے اور سٹریچز اتارنے کے آسان طریقے بتاتے ہیں۔
1۔اگر کسی کپڑے پر خون کا دھبہ لگ جائے تو تھوڑا سا نمک ، ٹھنڈ ا پانی، اور امونیا ملا کر لگانے سے خون کے دھبے ایسے غائب ہو ں گے جیسے کبھی تھے ہی نہیں ۔
2۔لیدر کے جوتے پر داغ لگ جائے تو اس کو صاف کرنے کے لیے پانی اور سرکہ مکس کر کے آسانی کے ساتھ داغ سے چھٹکاراحاصل کر سکتے ہیں۔
3۔کپڑے پر گریس کے داغ صاف کرنے کے لیے برتن دھونے کے ڈٹرجینٹ کے دھونے سے تمام داغوں سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔


4۔ چمڑے کے جوتوں پر اگر سٹریچز پڑ جائیں تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ ٹرانسپئیرنٹ نیلا پالش استعمال کریں ، اس سے جوتے کی تمام سلوٹیں دور ہو جائیں گی ۔


5۔جینز کا رنگ دھونے کے بعد اترنے کی الجھن سے بچنے کے لیے دھونے سے پہلے پانی میں نمک اور سرکہ ڈال لیں ،جینز کا رنگ نہیں اترے گا۔
6۔کسی بھی کپڑے کو نرم رکھنے کے لیے نمکین پانی میں تھوڑی دیر رکھیں اور پھر سوکھا دیں کپڑے نرم ہی رہیں گے ۔

مزیدخبریں