سنتھ جے سوریا کا شاہد آفریدی کو خراج تحسین

12:09 PM, 22 Feb, 2017

لاہور: سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جے سوریا نے شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے ساتھ شاندار یادیں وابستہ ہیں اور شاہد آفریدی نے کھیل کو بدلنے میں مدد کی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنتھ جے سوریا نے شاہد آفریدی کے ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ شاہد آفریدی کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

شاہد آفریدی نے بھی سنتھ کے ٹویٹ کا بھرپور جواب دیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ نیک تمناﺅں پر شکر گزار ہوں۔ انھوں نے مزید کہا کہ میں نے وہ کچھ ختم کیا جو آپ نے شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں