پاکستان سپر لیگ فائنل کیلئے آج ہونیوالی ڈرافٹنگ منسوخ

11:56 AM, 22 Feb, 2017

لاہور: پی ایس ایل سیزن ٹو،ٹائٹل کی جنگ لڑنے کے لیے دو ٹیموں میں کونسے انٹرنیشنل پلیئرز کھیلیں گے اب اس کا فیصلہ ڈرافٹنگ کی بجائے " پہلے آؤ، پہلے پاؤ" کی بنیاد پر ہو گا۔

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل میں حصہ نہ لینے والے 54 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی فہرست فرنچائز مالکان کو فراہم کی جائے گی جس کے بعد مالکان 25 فروری تک اپنی ٹیموں کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔

بورڈ ذرائع کے مطابق فرنچائز مالکان سے کہا گیا ہے اپنے غیر ملکی پلیئرز سے ابھی پوچھ لیں جو فائنل پہنچنے کے بعد لاہور کھیلنے پر آمادہ ہیں یا نہیں۔

مزیدخبریں