تیمور کا نام بدلنے کے ساتھ ساتھ وضاحتی نوٹ بھی لکھ لیا تھا:سیف علی خان

10:38 AM, 22 Feb, 2017

ممبئی:بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے کی پیدائش نے جہاں کافی عرصہ خبروں میں جگہ بنائی رکھی وہیں بیٹے کے نام کے حوالے سے دونوں کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا.تیمور نام رکھنے کی وجہ سے ہندو انتہا پسندوں نے دونوں کو بہت تنقید کا نشانہ بنایا تھا کیونکہ تیمور ہندوستان پر حملہ کرنے والے ایک سپہ سالار کا نام تھا جس نے ہندوستان میں بسنے والوں پر بہت ظلم ڈھائے تھے۔سوشل میڈیا پر بھی یہ بات ہر زبان زدِ عام رہی لیکن تیمور کا نام تیمور ہی رہا۔

تا ہم حال ہی میں دیے گئے ایک ہندوستانی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ ”میں اس معاملے کو لیکر بہت سنجیدہ تھا اور میں نے تیمور کا نام بدلنے کا سوچ لیا تھا اور اس حوالے سے ایک وضاحتی نو ٹ بھی ڈرافٹ کر لیا تھالیکن کرینہ اس بات پر خفا تھی کہ لوگ تمہاری رائے کو اہمیت دیتے ہیں تم اپنی ہی رائے بدل رہے ہو“۔تا ہم سیف نے بعد میں اپنا ارادہ بدل لیا اور بیٹے کا نام تبدیل نہیں کیا ۔سیف کا مزید کہنا تھا کہ” میں نے سوچا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ میں ایک غیر ضروری بات کے لیے لوگوں کو وضاحت دوں گا جس کا میں قصور وار بھی نہیں ہوں اور میں نے اپنے فیصلے پر قائم رہنے کا فیصلہ کر لیا کیونکہ دنیا کو خوش کرنا بہت مشکل ہے“۔

مزیدخبریں