ہوانا: کمیونسٹ ملک کیوبا میں اسلام تیزی سے پھیل رہا ہے، مسلمانوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وہاں ملک کی پہلی مسجد تعمیر کی جارہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کیوبا کی کمیونسٹ حکومت دارالحکومت ہوانا میں مسجد تعمیرکرے گی، اس کے لیے سعودی عرب مالی معاونت کرے گا، یہ کیوبا کی پہلی مسجد ہوگی، کیوبا کی آبادی ایک کروڑ13لاکھ ہے جس میں 10ہزار مسلمان ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں اسلام کی ترویج میں اُن پاکستانی طلباء کا بڑا ہاتھ ہے جو وہاں تعلیم حاصل کرنے گئے، اس کے علاوہ 2005ء میں پاکستان میں زلزلہ متاثرین کی بڑی تعداد بھی کیوبا میں جا بسی تھی جنہوں نے اسلام کی تبلیغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔